سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2026ء) 40 ہزار روپے مالیت والے پرائز بانڈز کی 38ویں قرعہ اندازی 10 ستمبر 2026بروز جمعرات صبح 8:45 بجے سٹیٹ بینک آف پاکستان، سیالکوٹ میں منعقد ہوگی۔ قرعہ اندازی میں پہلا انعام 8 کروڑ روپے، ایک انعام، دوسرا انعام 3 کروڑ روپے تین انعامات اور تیسرا انعام 5 لاکھ روپے کے 660 انعامات دیئے جائیں گے۔ متعلقہ حکام کے مطابق قرعہ اندازی مقررہ تاریخ اور وقت پر سٹیٹ بینک آف پاکستان، سیالکوٹ میں منعقد کی جائے گی۔