ملک بھر میں سونے کی قیمت میں3,900 روپے اضافہ ریکارڈ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2026ء) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 3,900 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 69 ہزار 1 سو 36 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2026ء) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 3,900 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 69 ہزار 1 سو 36 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 3,900 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 69 ہزار 1 سو 36 روپے کا ہوگیا ہے۔ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 3,344 روپے اضافے کے بعد 398,864 روپے سے بڑھ کر 402,208 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 365,638 روپے سے بڑھ کر 368,704 روپے ہوگئی۔ آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت کی قیمت 117 روپے اضافے کے بعد 7,161 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 100 روپے اضافے کے بعد 6,139 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4,427 ڈالر سے بڑھ کر 4,466 ڈالر ہو گئی۔



