Money
پاکستان کا اس سال 57 کروڑ ڈالر کی سی فوڈ مصنوعات برآمدات کا نیا ریکارڈ قائم
پاکستان نے مالی سال 2026 میں تقریباً ستاون کروڑ ڈالر مالیت کی ماہی (سی فوڈ) مصنوعات دنیا کو فروخت کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ مالی سال میں یورپی یونین کے اسٹورز پر پاکستانی مصنوعات کے پہنچنے سے دنیا کا اعتماد بحال ہو
مصنف ریاض اینڈی15K بار پڑھا

پاکستان نے مالی سال 2026 میں تقریباً ستاون کروڑ ڈالر مالیت کی ماہی (سی فوڈ) مصنوعات دنیا کو فروخت کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ مالی سال میں یورپی یونین کے اسٹورز پر پاکستانی مصنوعات کے پہنچنے سے دنیا کا اعتماد بحال ہوا ہے۔
میرین فشریز ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ خام مال کے بجائے اپنی مصنوعات ویلو ایڈ کرکے بھیجیں تو برآمدات 3 ارب ڈالر تک بڑھ جائیں گی۔ پیداوار، روزگار اور زرمبادلہ کمائی اگر معاشی استحکام کو پائیداری دینے کے جزو ہیں تو پھر پاکستان کا ماہی پروری شعبہ ان اجزاء سے مالا مال ہے۔



