Money
عمران سرورنیشنل بینک آف پاکستان کے نئے صدرمقرر
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2026ء) نیشنل بینک آف پاکستان کو نیا صدر مل گیا، عمران سرور کو بینک کا صدر مقرر کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عمران سرور کی نیشنل بینک آف پاکستان کے صدر کی حیثیت س
مصنف UrduPoint33K بار پڑھا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2026ء) نیشنل بینک آف پاکستان کو نیا صدر مل گیا، عمران سرور کو بینک کا صدر مقرر کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عمران سرور کی نیشنل بینک آف پاکستان کے صدر کی حیثیت سے تقرری 3 سال کی مدت کیلئے کی گئی ہے۔ فنانس ڈویڑن نے ان کی بطور صدر نیشنل بینک آف پاکستان تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔عمران سرور کی تقرری کے بعد وہ نیشنل بینک آف پاکستان کی قیادت سنبھالیں گے اور بینک کے انتظامی و مالی امور کی نگرانی کریں گے۔



