Money
ہالینڈ کا بڑا فیصلہ، کینیڈا سے اپنے سونے کے ذخائر انگلینڈ منتقل کردیے
ہالینڈ نے ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ایران سے جنگ میں مصروف امریکا اور اس کے ساتھ تجارتی ٹیرف تنازع کے شکار ملک کینیڈا سے اپنے سونے کے ذخائر انگلینڈ منتقل کردیے۔
مصنف fahad37K بار پڑھا

ہالینڈ نے ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ایران سے جنگ میں مصروف امریکا اور اس کے ساتھ تجارتی ٹیرف تنازع کے شکار ملک کینیڈا سے اپنے سونے کے ذخائر انگلینڈ منتقل کردیے۔
ڈچ سینٹرل بینک کے مطابق رواں سال مارچ سے اگست کے دوران 86 ٹن سونا امریکا اور کینیڈا سے بینک آف انگلینڈ منتقل کیا ہے۔
بینک کے خیال میں انگلینڈ میں رکھا اس کا سونا تجارت کے لیے نسبتاً آسانی سے اس کی دسترس میں رہے گا۔ ہالینڈ کے سونے کے ذخائر 612 اعشاریہ 4 ٹن ہیں۔
پاکستان میں ایک تولہ سونا 11 ہزار 200 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 65 ہزار 236 روپے کا ہوگیا۔ 10 گرام سونے کی قیمت 9 ہزار 602 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 98 ہزار 864 روپے ہوگئی۔



