میزان بینک کی ’’گھر ہوتو اپنا‘‘ پروگرام کے تحت 4,400 سے زائد درخواستوں پر 31.45 ارب روپے کی فنانسنگ منظور
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2026ء) میزان بینک نے حکومتِ پاکستان کے وزیراعظم اپنا گھر پروگرام ط گھر ہو تو اپنا (GHTA) کے تحت 4,424 درخواستوں پر مجموعی طور پر 31.45 ارب روپے سے زائد کی ہاؤسنگ

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2026ء) میزان بینک نے حکومتِ پاکستان کے وزیراعظم اپنا گھر پروگرام ط گھر ہو تو اپنا (GHTA) کے تحت 4,424 درخواستوں پر مجموعی طور پر 31.45 ارب روپے سے زائد کی ہاؤسنگ فنانسنگ کی منظوری دے دی ہے، جو ملک بھر میں قابلِ استطاعت اور شریعہ سے ہم آہنگ ہاؤسنگ فنانسنگ کی نمایاں طلب کی عکاسی کرتی ہے۔بینک پروگرام کے تحت اب تک 4 ارب روپے سے زائد کی فنانسنگ جاری کرچکا ہے، جس سے تقریباً 650 خاندانوں کو اپنے گھر کے حصول میں مدد ملی ہے۔ اگست 2026 میں بینک نے تقریباً 2.2 ارب روپے کی فنانسنگ جاری کی، جو پروگرام کے تحت اب تک کی مجموعی ادائیگیوں کے نصف سے بھی زیادہ ہے۔اس پیش رفت پر تبصرہ کرتے ہوئے میزان بینک کے گروپ ہیڈ کنزیومر فنانس، احمد علی صدیقی نے کہا، ’’4,400 سے زائد درخواستوں پر 31.5 ارب روپے سے زیادہ کی فنانسنگ کی منظوری پاکستان میں قابلِ استطاعت اور شریعہ سے ہم آہنگ ہاؤسنگ فنانسنگ کی نمایاں طلب کو ظاہر کرتی ہے۔ 4 ارب روپے سے زائد کی فنانسنگ پہلے ہی جاری کی جاچکی ہے اور 650 خاندانوں کو اپنے گھر کے حصول میں مدد ملی ہے۔ اب ہماری توجہ منظور شدہ درخواستوں کے تحت مزید ہزاروں صارفین کو گھر کے حصول کے لیے فنانسنگ فراہم کرنے پر مرکوز ہے۔‘‘انہوں نے کہا کہ میزان بینک حکومت کے قابلِ استطاعت گھروں تک رسائی بڑھانے کے مقصد کی حمایت کے لیے پٴْرعزم ہے اور صارفین کو اسلامی اصولوں کے مطابق فنانسنگ کی سہولیات فراہم کررہا ہے۔ میزان بینک اپنی ایزی ہوم فنانسنگ سہولت کے ذریعے رہائشی جائیداد کی خریداری اور تعمیر کے لیے شریعہ سے ہم آہنگ فنانسنگ فراہم کرتا ہے۔ ملک بھر میں موجود اپنے برانچ نیٹ ورک اور خصوصی ہاؤسنگ فنانس ٹیموں کے ذریعے بینک درخواست گزاروں کو سہولت فراہم کرتے ہوئے پروگرام کے تحت فنانسنگ کے عمل کو تیز کررہا ہے۔فنانسنگ کی منظوریوں اور ادائیگیوں میں اضافہ میزان بینک کے اسلامی ہاؤسنگ فنانسنگ تک رسائی بڑھانے، مالیاتی شمولیت کے فروغ اور پاکستان کے رہائشی ہاؤسنگ شعبے کی ترقی میں اس کے کردار کو اجاگر کرتا ہے۔



