ملک میں سونے کی قیمتیں گراوٹ کا شکار ہیں، آج سونے کے بھاؤ میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 11300 روپے کی کمی کے بعد فی تولہ سونے کا دام 4 لاکھ 54 ہزار 36 روپے ہو گیا۔
سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری

گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 1 ہزار 800 روپے کی کمی ہوئی تھی، آج بھی سونا سستا ہو گیا۔