زیرگردش کرنسی میں ہفتہ واربنیاد پرکمی ہوئی،سٹیٹ بینک
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2026ء) زیرگردش کرنسی میں ہفتہ واربنیاد پرکمی ریکارڈکی گئی ۔سٹیٹ بینک کے مطابق 21اگست کوختم ہونے والے ہفتے میں زیرگردش کرنسی کاحجم 11788ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوپ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2026ء) زیرگردش کرنسی میں ہفتہ واربنیاد پرکمی ریکارڈکی گئی ۔سٹیٹ بینک کے مطابق 21اگست کوختم ہونے والے ہفتے میں زیرگردش کرنسی کاحجم 11788ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوپیوستہ ہفتے کے مقابلے میں ایک فیصدکم ہے،پیوستہ ہفتے زیرگردش کرنسی کاحجم 11922ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔ 21اگست کوختم ہونے والے ہفتے میں بینکوں کے مجموعی کھاتوں کاحجم 31894ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوپیوستہ ہفتے 31857ارب روپے تھا۔ اسی طرح زروسیع(ایم ٹو) کاحجم 43732ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوپیوستہ ہفتے میں 43831ارب روپے تھا۔



