ملک میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی سونا سستا ہو گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 800 روپے کی کمی کے بعد فی تولہ سونے کا دام 4 لاکھ 65 ہزار 336 روپے ہو گیا۔
ملک میں سونے کی قیمتیں گرنے لگیں

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 18 ڈالرز کمی سے 4 ہزار 436 ڈالرز فی اونس ہو گئی۔