Money
جولائی کے مقابلے میں اگست میں ایل این جی قیمت میں کمی، اوگرا کا نوٹیفکیشن جاری
جولائی کے مقابلے میں اگست میں ایل این جی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔ ایل این جی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
مصنف سیف رحمٰن29K بار پڑھا

جولائی کے مقابلے میں اگست میں ایل این جی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔ ایل این جی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے نوٹیفکیشن کے مطابق لیکیویفائیڈ نیچر گیس (ایل این جی) کی قیمت فروخت میں 6.95 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی کمی ہوئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم کے لیے ایل این جی6.81 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی ہوگئی، سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 19.03 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔



