عالمی سطح پر موجودہ تنازعات اور جنگیں تیل کی ترسیل کا سنگین بحران پیدا کر رہی ہیں، دنیا کے تقریباً نصف تیل کی ترسیل جنگ زدہ علاقوں سے ہو رہی ہے۔
بین الاقوامی توانائی ایجنسی کے اعداد و شمار کے مطابق ان تنازعات سے متاثرہ ممالک نے 2025ء میں تقریباً یومیہ 45 ملین بیرل تیل پیدا کیا، جو عالمی تیل کی مجموعی سپلائی کا 43 فیصد سے زیادہ بنتا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق 6 ماہ قبل امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں سے پیدا ہونے والے تیل کی ترسیل کے بحران کے خاتمے کے کوئی واضح آثار نظر نہیں آ رہے، اسی دوران روس یوکرین جنگ نے بھی تیل کی پیداوار اور ریفائننگ میں کمی پر مجبور کیا۔