اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2026ء) سٹینڈرڈ چارٹرڈبینک لمیٹڈکے قبل ازٹیکس ششماہی منافع میں 25.83 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ہفتہ کو کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کےمطابق سال 2026 کے پہلے6 ماہ کیلئے سٹینڈرڈ چارٹرڈبینک کا قبل از ٹیکس منافع 24.4 ارب روپے تک کم ہوگیا جبکہ جنوری تا جون 2025 کے دوران بینک کو 32.9 ارب روپے قبل از ٹیکس منافع حاصل ہوا تھا ۔ اس طرح سال 2025 کےمقابلہ میں سال 2026 کی پہلی ششماہی کے دوران سٹینڈرڈ چارٹرڈبینک کے قبل ازٹیکس منافع میں 8.5 ارب روپے یعنی 25.83 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ کمپنی کے بورڈآف ڈائریکٹرز نے 30جون 2026 کو ختم ہونے والے 6 ماہ کیلئے اپنے حصہ داروں کیلئے 3روپے فی حصص کے وسط مدتی کیش ڈیویڈنڈ کا اعلان کیا ہے ۔