پیٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز مارجن میں 14 فیصد اضافہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2026ء) پیٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز کے مارجن میں 14 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن 8 روپے 64 پیسے سے بڑھ کر 9 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہ

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2026ء) پیٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز کے مارجن میں 14 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن 8 روپے 64 پیسے سے بڑھ کر 9 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہوگیا ہے۔ذرائع کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن میں ایک روپے 34 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ مارجن میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر کردیا گیا ہے۔ ڈیلرز مارجن میں اضافے کے بعد ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت پر پٹرول پمپس کے مالکان اور ڈیلرز کو فی لیٹر پہلے کے مقابلے میں زیادہ مارجن حاصل ہوگا۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین میں ڈیلرز مارجن بھی ایک اہم جزو ہوتا ہے، اس لیے مارجن میں ہونے والی تبدیلی کا اثر مجموعی قیمتوں کے ڈھانچے پر پڑ سکتا ہے۔ تاہم موجودہ فیصلے کے تحت ڈیلرز مارجن میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ذرائع کے مطابق ڈیلرز کی جانب سے طویل عرصے سے اخراجات میں اضافے اور کاروباری لاگت کے تناظر میں مارجن پر نظرثانی کا مطالبہ کیا جاتا رہا ہے، جس کے بعد اب مارجن میں اضافہ کردیا گیا ہے۔



