Money
پیٹرول، سبزی، گوشت، پھل 1 سال میں کتنے مہنگے ہوئے؟
ملک میں ایک سال کے دوران روز مرہ کی اشیاء کی قیمتوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔
مصنف Hassan Shabbar13K بار پڑھا

ملک میں ایک سال کے دوران روز مرہ کی اشیاء کی قیمتوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق 1 سال میں پیاز 132.52 فیصد مہنگی ہوئی، ٹماٹر کی قیمت میں 93.21 فیصد کا اضافہ ہوا، آٹا 62.25 فیصد مہنگا ہوا۔
ادارۂ شماریات نے بتایا ہے کہ اس ایک سال کے دوران ایل پی جی کی قیمتوں میں51.69 فیصد، ڈیزل33.08 اور پیٹرول 27.65 فیصد مہنگا ہوا۔
ایک سال میں کیلے کی قیمت 17.66، مٹن 15.98 اور بیف کی قیمت میں 13.54 فیصد کا اضافہ ہوا۔



