پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ڈیلرز مارجن میں اضافے کا اطلاق کردیا گیا۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی دستاویز کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل پر فی لیٹر ڈیلرز مارجن 1 روپے 34 پیسے بڑھایا گیا۔
اوگرا دستاویز کے مطابق پیٹرول پر ڈیلرز مارجن 8 روپے 64 پیسے سے بڑھا کر 9 روپے 98 پیسے فی لیٹر کر دیا گیا، ڈیزل پر بھی ڈیلرز مارجن 8 روپے 64 پیسے سے بڑھا کر 9 روپے 98 پیسے فی لیٹر مقرر کردیا گیا۔
وفاقی حکومت نے آج بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا