Money
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ڈیلرز مارجن اضافے کا اطلاق کردیا گیا
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ڈیلرز مارجن میں اضافے کا اطلاق کردیا گیا۔
مصنف fahad13K بار پڑھا

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ڈیلرز مارجن میں اضافے کا اطلاق کردیا گیا۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی دستاویز کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل پر فی لیٹر ڈیلرز مارجن 1 روپے 34 پیسے بڑھایا گیا۔
اوگرا دستاویز کے مطابق پیٹرول پر ڈیلرز مارجن 8 روپے 64 پیسے سے بڑھا کر 9 روپے 98 پیسے فی لیٹر کر دیا گیا، ڈیزل پر بھی ڈیلرز مارجن 8 روپے 64 پیسے سے بڑھا کر 9 روپے 98 پیسے فی لیٹر مقرر کردیا گیا۔
وفاقی حکومت نے آج بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا 


