Money
پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے اثرات، ہفتہ وار مہنگائی میں مزید اضافہ
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات سامنے آنے لگے، ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں مزید 0.49 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مصنف Rubab Shakeel16K بار پڑھا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات سامنے آنے لگے، ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں مزید 0.49 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
وفاقی ادارۂ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی، جس کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح بڑھ کر 9.66 فیصد ہو گئی۔
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جبکہ 10 اشیاء سستی اور 18 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
پیٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن میں 1 روپے 34 پیسے فی لیٹر اضافہ 


