پیٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن میں 1 روپے 34 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا۔
پیٹرولیم دویژن کے ذرائع کے مطابق رات 12 بجے سے اس اضافے کا اطلاق ہو جائے گا اور کابینہ سے منظوری کے بعد نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول پر ڈیلرز مارجن 9 روپے 98 پیسے اور ڈیزل پر 9 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہو گیا ہے۔
اس سے پہلے پیٹرول اور ڈیزل پر مارجن 8 روپے 64 پیسے فی لیٹر تھا۔