Money
ڈیزل سستا ہونے کے بعد ٹرانسپورٹ کرائے کم کرنے کا حکم
سندھ حکومت نے ڈیزل کی قیمت کم ہونے کے بعد ٹرانسپورٹ کرائے کم کرنے کے احکامات جاری کردیے۔
مصنف fahad50K بار پڑھا

سندھ حکومت نے ڈیزل کی قیمت کم ہونے کے بعد ٹرانسپورٹ کرائے کم کرنے کے احکامات جاری کردیے۔
محکمہ ٹرانسپورٹ نے تمام اتھارٹیز کو کرایوں میں کمی یقینی بنانے کا حکم دے دیا، خلاف ورزی پر جرمانے سمیت فٹنس سرٹیفکیٹ اور روٹ پرمٹ معطل کرنے کی ہدایت کردی۔
خیال رہے کہ گزشتہ رات ہائی اسپیڈ ڈیزل 32 روپے 63 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 363 روپے 6 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔



