Money
حکومت کا ریٹیلر اسکیم ایپ کے اجراء کا اعلان
حکومت نے ریٹیلر اسکیم ایپ کے اجراء کا اعلان کر دیا، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ریٹیلر ایپ کے اجراء سے چھوٹے دکانداروں کے لیے ٹیکس اسکیم آسان بنا دی۔
مصنف Rubab Shakeel20K بار پڑھا

حکومت نے ریٹیلر اسکیم ایپ کے اجراء کا اعلان کر دیا، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ریٹیلر ایپ کے اجراء سے چھوٹے دکانداروں کے لیے ٹیکس اسکیم آسان بنا دی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ اسکیم سے چھوٹے دکانداروں کو سہولت میسر آئے گی، کوئی طبقہ ٹیکس کے دھارے میں نہ آئے تو ٹیکس کا نظام نہیں چلتا، ٹیکس نظام کو سہل اور مؤثر بنانا ترجیح ہے۔
وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی نے کہا کہ ٹیکس کے دائرے کو وسیع کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، ریٹیلر اسکیم ایپ کا آج سے باقاعدہ اجراء کر دیا گیا ہے، ایپ تاجروں کی مشاورت سے بنائی گئی ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے 18 ہزار 771 ارب روپے کا وفاقی بجٹ 27-2026 پیش کردیا


