کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2026ء) ملک میں سونے کی قیمت پھر بڑھ گئی، فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2 ہزار روپے کے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کا دام 4 لاکھ 61 ہزار 936 روپے ہو گیا ہے۔ 10 گرام سونے کا بھاؤ 1715 روپے بڑھنے کے بعد 3 لاکھ 96 ہزار 35 روپے ہو گیا۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 20 ڈالرز اضافے سے 4395 ڈالرز فی اونس ہو گئی۔