اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2026ء) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنی ضوابطی ہدایات کی سنگین خلاف وزری کرنے پر میسرز الرحیم ایکسچینج کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ کا لائسنس /اجازت نامہ فی الفور منسوخ کر دیا ہے۔ سٹیٹ بینک کی طرف سے جاری بیان کے مطابق میسرز الرحیم ایکسچینج کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ بشمول اس کے صدر دفتر اور تمام ذیلی شاخوں کو کسی بھی حیثیت میں، زر مبادلہ سے متعلق کاروباری سرگرمیوں میں کسی طور حصہ لینے کی اجازت نہیں ہے۔