لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2026ء) پاکستان کے نایاب معدنی ذخائر پر دو روزہ اہم کانفرنس آج ( پیر) سے شروع ہو گی ۔17اور18اگست کو منعقد ہونے والی کانفرنس میں وزیر اعلی پنجاب ، امریکی و چینی قونصل جنرلز سمیت وفاقی و صوبائی وزراء ، ماہرین ارضیات، صنعتکار اور پالیسی ساز شریک ہوں گے۔ کانفرنس کاانعقادنیشنل سکول آف پبلک پالیسی کی جانب سے کیا جارہا ہے ،چوتھی این ایس پی پی پبلک کانفرنس کا موضوع مواقع اور چیلنجز رکھا گیا ہے ۔