پیٹرولیم لیوی میں کمی، روزانہ قیمتوں کے فارمولے پر نظرثانی کی جائے‘شہزاد اشرف بھٹی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2026ء) آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی رہنما شہزاد اشرف بھٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرولیم لیوی میں فوری کمی اور روزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2026ء) آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی رہنما شہزاد اشرف بھٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرولیم لیوی میں فوری کمی اور روزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے فارمولے پر بھی نظرثانی کی جائے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ہر طرح کا کاروبار متاثر ہو رہا ہے۔ ٹرانسپورٹ، صنعت، تجارت اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ براہ راست اثر انداز ہوتے ہیں۔ پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے سے کاروباری لاگت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مہنگے ایندھن کے باعث عام آدمی پر بھی مہنگائی کا بوجھ بڑھ رہا ہے۔حکومت کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے پیٹرولیم لیوی میں کمی کرے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ قیمتوں کے روزانہ تعین کے بجائے ایسا شفاف اور قابل عمل فارمولہ بنایا جائے جس سے غیر ضروری اتار چڑھا ئوکا خاتمہ ہو۔شہزاد اشرف بھٹی نے کہا کہ حکومت کو معیشت اور کاروباری طبقے کے مفاد میں فوری عملی اقدامات کرنے چاہئیں۔



