Money
سونے کی قیمت میں دوسرے روز مزید کمی
ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
مصنف Naila Abbas41K بار پڑھا

ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 500 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا دام 4 لاکھ 59 ہزار 936 روپے ہو گیا ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 429 روپے کمی کے بعد 10 گرام سونے کا بھاؤ 3 لاکھ 94 ہزار 320 روپے ہو گیا۔
دوسری جانب عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے۔



