فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2026ء) کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے سامنے کینال روڈ سے مشرقی سروس روڈ پر اترنے اور چڑھنے کیلئے ریمپ کا افتتاح کر دیا ہے۔ اس موقع پر ایک مختصر تقریب میں انہوں نے کہا کہ اُن کا مقصد شہریوں کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولتیں مہیا کرنا ہے۔ اس سے قبل فیصل آباد چیمبر کے صدر فاروق یوسف شیخ نے اُن کا خیر مقدم اور شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سروس روڈ پر چیمبر کے دونوں اطراف سکولوں کی وجہ سے ٹریفک جام رہتی تھی تاہم اس ریمپ سے آنے والی اہم شخصیات اور سفیروں کو براہ راست چیمبر تک رسائی ملے گی۔