آزادی سے بڑھ کر کوئی نعمت نہیں،جو قومیں آزادی کی قدر نہیں کرتیں وہ صفحہ ہستی سے مٹ جاتی ہیں،ولی محمد نورزئی
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2026ء) کوئٹہ چیمبر آف سمال انڈسڑی کے پیٹرن انچیف حاجی جمعہ خان، گروپ چیئرمین حاجی ولی محمد نورزئی،ڈائریکٹر ٹی ڈیپ نور علی اچکزئی ،کوئٹہ چیمبر آف سمال انڈسڑی کے سنیئر

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2026ء) کوئٹہ چیمبر آف سمال انڈسڑی کے پیٹرن انچیف حاجی جمعہ خان، گروپ چیئرمین حاجی ولی محمد نورزئی،ڈائریکٹر ٹی ڈیپ نور علی اچکزئی ،کوئٹہ چیمبر آف سمال انڈسڑی کے سنیئر نائب صدر تاج محمد بڑیچ نے کہا ہے کہ آزادی سے بڑھ کر کوئی نعمت نہیں،جو قومیں آزادی کی قدر نہیں کرتیں وہ صفحہ ہستی سے مٹ جاتی ہیں،79سال قبل آج کے دن مملکت خداداد پاکستان معرض وجود میں آیا ہم سب کو مل کر ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے منسٹری آف کامرس اورکوئٹہ چیمبر آف سمال انڈسڑی کے اشتراک سے 79ویں یوم آزادی کے موقع پرکوئٹہ چیمبر آف سمال انڈسڑی میں منعقدہ پرچم کشائی کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پرحامد محمود ملک،مقبول الہی بھٹی،قاری نعیم الرحمن،جاوید رحیم پراچہ،اسد نورزئی ،ڈاکٹر فرحت حسین، سید عبدالخالق آغا، عرفان آغا،ابراہیم یوسفزئی،وومن چیمبر کی شرمین یونس،ٹی ڈیپ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف ابڑو،زین العابدین سمیت دیگر بھی موجود تھے قبل ازیں یوم آزادی کا کیک کاٹا گیااورملک و قوم کی ترقی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعا کی گئی مقررین نے کہا کہ آج مملکت خداداد پاکستان کا79واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے اور ملک بھر کی طرح بلوچستان سمیت کوئٹہ میں تقریبات منعقد ہوئی ہیں آج کے دن ہم سب کو یہ عہد کرنا ہے کہ ملک و قوم کی تعمیر و ترقی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ آزادی سے بڑھ کر کوئی نعمت نہیں دنیا کی جن اقوام نے آزادی کی قدر نہیں کی وہ صفحہ ہستی سے مٹ چکی ہیں، پاکستان کو اللہ تعالی نے بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے اور اس کا قیام کلمہ طیبہ کے نام پر معرض وجود میں آیا ہے جو تا قیامت شاد آبادرہے گا ہمیں اپنے ملک وقوم کی ترقی اور بقا کیلئے متحد ہوکر کام کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی صنعت و تجارت سے وابستہ افراد ملک اور صوبے کی معاشی ترقی اور قانونی تجارت کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں اور رہیں گے اس سے ملک اور صوبے کی معاشی بد حالی کا خاتمہ ہو گا بلکہ لوگوں کے معیار زندگی میں بھی بہتری آئے گی بزنس کمیونٹی اور تاجروں نے ہمیشہ ملک و قوم کے مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے ملک کی سلامتی اور استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کیا ہے اور کرتے رہیں گے۔



