لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2026ء) بینکس اور مالیاتی ادارے کل (جمعہ) سے تین روز کے لئے بند رہیں گے ۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری سرکلر کے مطابق اسٹیٹ بینک ،اسٹاک ایکسچینج اور بینکس آج 14اگست بروز جمعہ یوم آزادی پر بند رہیں گے جبکہ ہفتہ اوراتوار معمول کی تعطیلات کے باعث بھی بینک بند رہیں گے۔ بینکس اور مالیاتی ادارے تین روز کے بعد پیر کے روز دوبارہ کھلیں گے۔