Money
پاکستان کی مالیاتی کارکردگی 22 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی: خرم شہزاد
مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد نے کہا ہے کہ پاکستان کی مالیاتی کارکردگی 22 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، جبکہ مالی سال 26-2025ء میں مالیاتی خسارہ 22 سال کی کم ترین سطح پر آ گیا۔
مصنف Rubab Shakeel23K بار پڑھا

مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد نے کہا ہے کہ پاکستان کی مالیاتی کارکردگی 22 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، جبکہ مالی سال 26-2025ء میں مالیاتی خسارہ 22 سال کی کم ترین سطح پر آ گیا۔
خرم شہزاد کے مطابق مالی سال 26-2025ء میں مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کے 2.6 فیصد تک محدود رہا، جبکہ پرائمری سرپلس ریکارڈ 2.9 فیصد تک پہنچ گیا، پاکستان نے مسلسل تیسرے سال پرائمری سرپلس حاصل کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مالی سال 24-2023ء میں پرائمری سرپلس جی ڈی پی کا 0.9 فیصد، 25-2024ء میں 2.4 فیصد جبکہ 26-2025 میں 2.9 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔



