سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2026ء) صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سید احتشام مظہر کی زیر صدارت ایس سی سی آئی آڈیٹوریم میں کلکٹر کسٹمز سمبڑیال سید علی عباس گردیزی کے ساتھ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں برآمد کنندگان کو ایکسپورٹ فیسیلی ٹیشن سکیم کے حوالے سے درپیش اہم مسائل پر بریفنگ دی گئی اور سٹاک کی جانچ پڑتال اور تصدیق، ریکوری کے طریقہ کار، ای ایف سی کی تعمیلی ضروریات اور مختلف طریقہ کار سے متعلقہ تضادات جیسے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر سیالکوٹ چیمبر نے کہا کہ اس اجلاس نے سیالکوٹ چیمبر کے نمائندوں اور کسٹمز حکام کو موقع فراہم کیا کہ وہ سیالکوٹ کے برآمدی شعبے کی بہتری کے لیے طریقہ کار سے متعلقہ چیلنجز کے حل اور باہمی رابطوں کو بہتر بنانے پر اپنے خیالات کا تبادلہ کر سکیں۔اجلاس میں نائب صدر سلمان شیخ سمیت سیالکوٹ کی کاروباری برادری نے شرکت کی۔