انٹرنیشنل رائس کانفرنس میں شرکت کے لئے درخواستیں 28 اگست تک جمع کرائی جاسکتی ہیں ،ٹی ڈی اے پی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2026ء) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ منیلا میں ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ انٹرنیشنل رائس کانفرنس‘‘ میں شرکت کے لئے 28 اگست

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2026ء) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ منیلا میں ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ انٹرنیشنل رائس کانفرنس‘‘ میں شرکت کے لئے 28 اگست تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں ۔ ٹی ڈی اے پی کے مطابق نمائش فلپائن کے شہر منیلا میں 7 سے 9 اکتوبر تک جاری رہے گی جس میں چاول اور اس کی مصنوعات سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے۔ نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔



