Money
پیٹرول اور ڈیزل مسلسل دوسرے روز سستا کردیا گیا
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا، پیٹرول اور ڈیزل مسلسل دوسرے روز سستا ہوگیا۔
مصنف fahad12K بار پڑھا

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا، پیٹرول اور ڈیزل مسلسل دوسرے روز سستا ہوگیا۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے 10 اگست تک پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 2 روپے 20 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپیہ 50 پیسے کمی کی گئی ہے۔
اس کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 62 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 380 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔



