حکومت ،نجی شعبہ مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے تجارتی خسارہ کم کر سکتے ہیں‘ پیاف
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2026ء) پاکستان انڈسٹری اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن فرنٹ (پیاف)کے بانی میاں شفقت علی، پیٹرن انچیف پیاف انجینئر سہیل لاشاری ،چیئرمین سید محمود غزنوی،سینئر وائس چیئرمین خو

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2026ء) پاکستان انڈسٹری اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن فرنٹ (پیاف)کے بانی میاں شفقت علی، پیٹرن انچیف پیاف انجینئر سہیل لاشاری ،چیئرمین سید محمود غزنوی،سینئر وائس چیئرمین خواجہ کاشف الٰہی،وائس چیئرمین راجہ وسیم حسن اور چیئرمین ایسوسی ایٹ کلاس فرخ احسان خان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہمعیشت کی ترقی کے لئے درآمدات اور برآمدات میں توازن ناگزیر ہے،حالیہ معاشی رجحانات اس امر کی نشاندہی کرتے ہیں کہ درآمدی دبا ئواب بھی بر قرار ہے ،برآمدات میں اضافے کے لیے صنعت کو ہنگامی بنیادوں پر مزید سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہا کہ توانائی کی بلند لاگت پیداواری شعبے کے لیے ایک بڑا چیلنج بنی ہوئی ہے،خام مال اور صنعتی مشینری کی دستیابی کو آسان بنایا جانا چاہیے تاکہ پیداواری عمل متاثر نہ ہو۔ برآمد کنندگان کو بروقت ریفنڈز اور مالی سہولیات فراہم کی جائیں۔چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے لیے خصوصی مراعات متعارف کرائی جائیں۔زرعی اور ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی برآمدات بڑھانے کے لیے نئی منڈیاں تلاش کی جائیں۔ پیاف کے رہنمائوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے پیداواری لاگت میں کمی لائی جا سکتی ہے۔بندرگاہوں اور کسٹمز کے نظام کو مزید موثر اور تیز بنایا جائے۔پالیسیوں میں تسلسل سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کرے گا۔برآمدی شعبے کو سستی توانائی اور آسان قرضوں کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے۔مقامی صنعت کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے۔حکومت اور نجی شعبہ مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے تجارتی خسارہ کم کر سکتے ہیں۔رہنمائوں نے تجویز دی ہے کہ برآمدی صنعتوں کے لیے ٹیکس مراعات اور لاجسٹکس میں بہتری لائی جائے۔امید ہے موثر معاشی اصلاحات سے تجارت، سرمایہ کاری اور ملکی معیشت کو پائیدار استحکام حاصل ہوگا۔



