اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2026ء) مالی سال 2026 کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی مجموعی قومی درآمدات میں خام تیل کی درآمدات کا حصہ 64.35فیصد رہا ۔ آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل (او سی اے سی) کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال میں پٹرولیم مصنوعات کی مجموعی ملکی درآمدات کا حجم 170 ملین ٹن رہا جس میں کروڈ آئل (خام تیل )کی درآمدات کا حصہ 10.83 ملین ٹن رہا۔ گزشتہ مالی سال کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی مجموعی ملکی درآمدات میں خام تیل کی درآمدات کا حصہ 64.35فیصد رہا ۔ رپورٹ کے مطابق درآمدات میں دوسرا بڑا حصہ پٹرول کا رہا اور اس دوران پٹرول کی درآمدات 5.1 ملین ٹن ریکا رڈ کی گئیں جبکہ ڈیزل کی درآمدات 1.34 ملین ٹن رہی ہیں۔ او سی اے سی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران جے پی ۔1 ایوی ایشن فیول کی درآمدات ایک لاکھ 30 ہزار 529 ٹن رہیں ۔