پودوں کی حفاظت اور پھلوں کی فروخت کیلئے ٹھیکے بھی دیے جا سکتے ہیں،فاروق یوسف شیخ
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2026ء) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فاروق یوسف شیخ نے ایف ڈی اے سٹی سرگودھا روڈ میں پھلدار پودے لگانے کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا کہ اس سے ماحولی

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2026ء) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فاروق یوسف شیخ نے ایف ڈی اے سٹی سرگودھا روڈ میں پھلدار پودے لگانے کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا کہ اس سے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ مالی فوائد بھی اٹھائے جا سکیں گے۔ انہوں نے اس فیصلے پر ایف ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل محمد آصف چوہدری کی دور اندیشی کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ یہ رہائشی کالونی مکمل طور پر Protectedہے اِ س لیے یہاں غیر متعلقہ لوگوں کی آمدورفت کو روکنا آسان ہے جو عام طور پر پھلدار پودوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اِن پودوں کی حفاظت اور پھلوں کی فروخت کیلئے ٹھیکے بھی دیے جا سکتے ہیں تاکہ ٹھیکیدار خود اِن پودوں اور ان کی پیداوار کی ذمہ داری سے حفاظت کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ پھلدار پودے لگانے کیلئے ایسی اقسام کا انتخاب کیا جائے جو کم وقت میں پھل دے سکتی ہیں اس طرح ان کی جلد نیلامی ممکن ہو گی اور ان سے ہونے والی آمدن کو مزید نئے بلاکوں میں شجرکاری کیلئے استعمال کیا جا سکے گا۔



