آنے والے دور میں پڑھی لکھی خواتین عملی زندگی میں بھی بہترین نتائج دیں گی،فاروق یوسف شیخ
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2026ء) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فاروق یوسف شیخ نے فیصل آباد بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام ہونے والے میٹرک کے سالانہ

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2026ء) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فاروق یوسف شیخ نے فیصل آباد بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام ہونے والے میٹرک کے سالانہ امتحان میں طالبات کی طرف سے پہلی دو پوزیشنیں حاصل کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ آنے والے دور میں پڑھی لکھی خواتین عملی زندگی میں بھی بہترین نتائج دیں گی۔ انہوں نے اس بات کو بھی سراہا کہ نجی شعبہ کے طلبہ نے اِن امتحانات میں سرکاری سکولوں کے مقابلہ میں زیادہ اچھے نتائج دیے۔ انہوں نے ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز سے درخواست کی ہے کہ وہ اِن تمام طلبہ کو سرکاری سرپرستی میں لیکر ان کی اعلی تعلیم کا بندوبست کریں تاکہ اِن انمول ہیروں کو احساس دلایا جا سکے کہ حکومت تعلیم کے فروغ کیلئے سنجید ہ ہے اور ان کی خداد اد صلاحیتوں سے ملک و قوم کو بھی فائدہ پہنچایا جا سکے۔



