صدر فیصل آباد چیمبر آف انڈسٹری نے پاک ایران تجارت کیلئے سرحدی پوائنٹس کو 24گھنٹے کھلا رکھنے کے فیصلے کو سراہا
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2026ء) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فاروق یوسف شیخ نے پاک ایران تجارت کیلئے سرحدی پوائنٹس کو 24گھنٹے کھلا رکھنے کے فیصلے کو سراہا ہے اور کہا ہے

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2026ء) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فاروق یوسف شیخ نے پاک ایران تجارت کیلئے سرحدی پوائنٹس کو 24گھنٹے کھلا رکھنے کے فیصلے کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ اس سے دو طرفہ تجارت کو 10۔ارب ڈالر تک بڑھانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران ہمسایہ برادر ملک ہیں مگر مختلف وجوہات کی وجہ سے ان کے درمیان دوطرفہ تجارت پوٹینشل کے مطابق بڑھ نہیں سکی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کی حکومتوں کو اس کا بخوبی ادراک ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ اس سلسلہ میں حائل روکاوٹوں کو دور کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک ایران سرحدی پوائنٹس کو 24گھنٹے کھلا رکھنے کے ساتھ ساتھ لاجسٹکس کی بہتر سہولتیں بھی مہیا کی جائیں گی جبکہ کسٹمز کے طریقہ کار میں بھی ہم آہنگی لائی جائے گی تاکہ دو طرفہ تجارت کو بڑھایا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اِن اقدامات سے دونوں ملکوں کے سرحدی علاقوں میں تجارتی سرگرمیاں بڑھیں گی اور مقامی لوگوں کو روزگار ملنے سے سمگلنگ کا بھی خاتمہ ہوگا۔



