پاکستان نے چین سے 1.3 ارب ڈالرز کی ری فنانسنگ جلد مکمل کرنے کی باضابطہ درخواست کر دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ Terms & conditions جلد فائنل ہونے پر رقم رواں ماہ کے دوران ہی موصول ہو جائے گی۔
ذرائع وزارتِ خزانہ کے مطابق حکومت کو امید ہے رقم موصول ہونے سے زرِ مبادلہ ذخائر کو سہارا ملے گا۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام کی چینی حکام سے ری فنانسنگ پراسس جلد مکمل کرنے کے لیے بات چیت جاری ہے، قواعد و ضوابط اور شرائط جلد فائنل ہونے پر رقم رواں ماہ کے دوران ہی پاکستان کو موصول ہو جائے گی۔