بینک اسلامی کے زیر اہتمام مالی سال 2027 کے پاکستانی معاشی منظرنامے پر پالیسی سازوں اور معاشی ماہرین کا اسٹریٹجک مکالمہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اگست2026ء) پاکستان میں تیزی سے ترقی کرنے والے اسلامی بینکوں میں شمار ہونے والے بینک اسلامی نے کراچی اور لاہور میں پاکستان کے معاشی منظرنامے پر اسٹریٹجک اجلاسوں کا انعقاد کیا۔ ان اجل

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اگست2026ء) پاکستان میں تیزی سے ترقی کرنے والے اسلامی بینکوں میں شمار ہونے والے بینک اسلامی نے کراچی اور لاہور میں پاکستان کے معاشی منظرنامے پر اسٹریٹجک اجلاسوں کا انعقاد کیا۔ ان اجلاسوں کا مقصد پاکستان کے بدلتے ہوئے مالیاتی منظرنامے اور اس کے کارپوریٹ اور مڈل مارکیٹ کے صارفین، مالیاتی اداروں اور مجموعی معیشت پر مرتب ہونے والے اثرات کے حوالے سے بامعنی اور باخبر مکالمے کو فروغ دینا تھا۔ ”پاکستان اکنامک آؤٹ لک: مالی سال 2027 اور اُس کے بعد“کے عنوان سے منعقدہ ان اجلاسوں میں پالیسی سازوں، ماہرینِ معاشیات، کاروباری رہنماؤں اور مالیاتی امور پر رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستان کی مجموعی معاشی سمت، مالیاتی اصلاحات کی ترجیحات اور مانیٹری پالیسی کے رجحانات کا جائزہ لیا گیا، جبکہ ملک کی مالی سال 2027 اور اس کے بعد کے دور کی معاشی تیاریوں پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اجلاسوں میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ڈپٹی گورنر، امین خان لودھی، وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات کے مشیر، خرم شہزاد، لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (LUMS) کے ایسوسی ایٹ پروفیسر برائے معاشیات، ڈاکٹر علی حسنین، معروف معاشی تجزیہ کار، خرم حسین، بزنس ریکارڈر کے ڈائریکٹر ریسرچ علی خضر سمیت دیگر ممتاز پالیسی سازوں، ماہرینِ معاشیات، کاروباری شخصیات اور مالیاتی شعبے سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔ بینک اسلامی کی اعلیٰ قیادت بھی ان اجلاسوں میں شریک ہوئی، جن میں صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر رضوان عطا، ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر ،عمران ایچ شیخ، گروپ ہیڈ، ٹریژری اینڈ فنانشل انسٹی ٹیوشنز، رضوان ملک اور بینک کے دیگر سینئر عہدیداران شامل تھے۔ بینک اسلامی کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر رضوان عطا نے کہا، ” پاکستان کی طویل مدتی معاشی ترقی کے لیے پالیسی سازوں، کاروباری اداروں، ماہرینِ معاشیات اور مالیاتی اداروں کے درمیان باخبر مکالمہ اور بامعنی تعاون ناگزیر ہے۔ بینک اسلامی میں ہمارا کردار محض ایک مالیاتی ادارے تک محدود نہیں، بلکہ ہمارا مشن یہ ہے کہ رِبوٰ سے پاک، شریعت سے ہم آہنگ بینکاری کو ہر فرد کی دسترس میں لایا جائے اور ملکی معیشت کی طویل مدتی ترقی اور خوشحالی میں اپنا مؤثر کردار ادا کیا جائے۔“ یہ مکالمہ پاکستان کے معاشی اور مالیاتی منظرنامے میں بینک اسلامی کے بڑھتے ہوئے کردار کی عکاسی کرتا ہے، جس کے ذریعے پالیسی کی سمت، معاشی بصیرت اور کاروباری ترجیحات کے درمیان زیادہ مؤثر ہم آہنگی کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ یہ اقدام بینک کے اس مشن کو بھی آگے بڑھاتا ہے کہ رِبوٰ سے پاک بینکاری کی بنیاد پر ایک زیادہ مضبوط، جامع اور پائیدار مالیاتی ماحول تشکیل دیا جائے۔



