Money
مالی سال 26-2025ء میں نجی شعبے کو دیے قرض میں 15فیصد اضافہ ہوا: خرم شہزاد
مشیر وزیرِ خزانہ خرم شہزاد نے کہا ہے کہ مالی سال 26-2025ء میں نجی شعبے کو دیے گئے قرضوں میں تقریباً 15 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ 4 برسوں کی بلند ترین سطح ہے۔
مصنف Naila Abbas16K بار پڑھا

مشیر وزیرِ خزانہ خرم شہزاد نے کہا ہے کہ مالی سال 26-2025ء میں نجی شعبے کو دیے گئے قرضوں میں تقریباً 15 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ 4 برسوں کی بلند ترین سطح ہے۔
خرم شہزاد نے کہا ہے کہ نجی شعبے کو فراہم کیے گئے قرضوں کا حجم 11.38 کھرب روپے تک پہنچ گیا ہے، نجی شعبے کو مالی معاونت سے کاروباری اور پیداواری سرگرمیوں کو فروغ ملا ہے جبکہ 89 فیصد نئے قرضے مینوفیکچرنگ، تھوک و پرچون تجارت اور زراعت کے شعبوں کو دیے گئے۔
ان کا کہنا ہے کہ صرف مینوفیکچرنگ شعبے کو 657 ارب روپے کے نئے قرضے فراہم کیے گئے جو صنعتی سرگرمیوں اور پیداواری صلاحیت میں توسیع کی عکاسی کرتے ہیں۔
ڈیڑھ سال میں نجی شعبے کو 1800 ارب قرض دیا، پاکستان بینکس ایسوسی ایشن 


