لاہور چیمبر الیکشن کا میدان گرم،کارپوریٹ کلاس میں پیاف کا شاندار پاور شو
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2026ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے آئندہ انتخابات کے سلسلے میں انتخابی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئیں۔ اس سلسلے میں پیاف کے کارپوریٹ کلاس کے امیدوار مطاہر احمد

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2026ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے آئندہ انتخابات کے سلسلے میں انتخابی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئیں۔ اس سلسلے میں پیاف کے کارپوریٹ کلاس کے امیدوار مطاہر احمد کی جانب سے منعقدہ شاندار ظہرانہ شہر کی تاجر برادری کا بڑا اجتماع بن گیا جس میںپیاف کی مرکزی قیادت، مختلف تجارتی گروپس کے سربراہان اور کارپوریٹ کلاس سے تعلق رکھنے والے کاروباری افراد نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب میں پیاف کے بانی میاں شفقت علی، پیٹرن اِنچیف انجینئر سہیل لشاری، چیئرمین سید محمود غزنوی، سینئر وائس چیئرمین خواجہ کاشف الٰہی، وائس چیئرمین راجہ وسیم حسن، چیئرمین ایسوسی ایٹ کلاس فرخ احسان خان سمیت پیاف کی قیادت شریک ہوئی۔ اس موقع پر پائینئر بزنس مین گروپ کے چیئرمین علی حسام اصغر ،فائونڈر گروپ کے چیئرمین شیخ ابراہیم اور سابق نائب صدر حارث عتیق بھی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ تقریب میں موجود تھے۔ تاجر رہنمائوںنے کہا کہ یہ اجتماع محض ایک ظہرانہ نہیں بلکہ کارپوریٹ کلاس میں پیاف کے اتحاد، تنظیمی قوت اور انتخابی تیاریوں کا واضح اظہار ہے۔ مختلف تجارتی حلقوں کی نمائندگی اور بھرپور شرکت نے اس تاثر کو مزید تقویت دی کہ پیاف میاں شفقت گروپ لاہور چیمبر کے آئندہ انتخابات کے لیے پوری طرح متحرک اور منظم ہے۔تقریب میں موجود تاجر رہنمائوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ پیاف کی مسلسل عوامی رابطہ مہم، مختلف کاروباری تنظیموں کی حمایت اور قیادت کا باہمی اتحاد اسے انتخابی میدان میں ایک مضبوط پوزیشن فراہم کر رہا ہے۔ پیاف آئندہ انتخابات میں بھرپور مقابلے کے لیے تیار ہے اور تاجر برادری کے اعتماد کے ساتھ میدان میں اترے گی۔تقریب کے اختتام پر شرکا ء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ لاہور کی تاجر برادری کے مسائل کے حل، کاروباری ماحول کی بہتری اور لاہور چیمبر کو مزید فعال اور موثر ادارہ بنانے کے لیے پیاف اپنی جدوجہد پوری قوت کے ساتھ جاری رکھے گی۔



