اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2026ء) بین الاقوامی منڈی میں پیر کو خام تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی تاہم سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافے کا رجحان رہا۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق کموڈیٹی مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں 5.75فیصد اور برینٹ کروڈ کی قیمت میں 4.77 فیصد کی کمی ہوئی اور ڈبلیو ٹی آئی کے ستمبر میں ترسیل کے معاہدے 4.87 ڈالر کی کمی سے 79.80 ڈالر فی بیرل جبکہ برینٹ کروڈ کے اکتوبر میں ترسیل کے معاہدے 4.19ڈالر کی کمی سے 83.74ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔ سونے کے نرخ 2.30ڈالر کے عمومی اضافے سے 4109.30ڈالر فی اونس اور چاندی کے نرخ 0.57اضافے سے 58.36ڈالر فی اونس تک پہنچ گئے تاہم اجناس کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی اور مئی کے دسمبر کے لئے معاہدے 2ڈالر کی کمی سے 462ڈالر فی بشل اور گندم کے ستمبر کے سودے 1 ڈالر کی کمی سے 638.25ڈالر فی بشل میں طے پائے۔