پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، کے ایس ای100 انڈیکس میں 2105.91 پوائنٹس کا اضافہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2026ء) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کو سرمایہ کاروں کی بھرپور خریداری کے باعث مارکیٹ میں نمایاں تیزی دیکھنے میں آئی اور بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 2105.91 پ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2026ء) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کو سرمایہ کاروں کی بھرپور خریداری کے باعث مارکیٹ میں نمایاں تیزی دیکھنے میں آئی اور بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 2105.91 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 178200.02 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روزریڈی مارکیٹ میں 785.361 ملین شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مجموعی مالیت 33.140 ارب روپے رہی جبکہ مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ (مارکیٹ کیپٹلائزیشن) بھی بڑھ کر 19.953 کھرب روپے ہو گیا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 563 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا،305کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،152 کی قیمتوں میں کمی اور 106 کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ حجم کے لحاظ سے ٹرسٹ بروکریج سرفہرست رہی جہاں 113.317 ملین شیئرز کا کاروبار ہوا۔ اس کے بعد ٹی پی ایل پراپرٹیز کے 83.708 ملین اور سینرجیکو پی کے کے 68.958 ملین شیئرز کا لین دین ریکارڈ کیا گیا۔ سب سے زیادہ اضافے والے حصص میں خیبر ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ نمایاں رہی جس کے حصص کی قیمت 154.38 روپے اضافے سے 2157.19 روپے تک پہنچ گئی۔ اسی طرح دی تھل انڈسٹریز کارپوریشن لمیٹڈ کے حصص 98.44 روپے اضافے کے بعد 1249.90 روپے پر بند ہوئے۔دوسری جانب نیسلے پاکستان لمیٹڈ کے حصص کی قیمت میں 142.13 روپے کمی ریکارڈ کی گئی اور یہ 7771.24 روپے پر بند ہوئے جبکہ پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ (بی) کے حصص 65.48 روپے کمی کے بعد 17562.02 روپے پر آ گئے۔کے ایس ای 30 انڈیکس 733.49 پوائنٹس کی بہتری سے 53213.70 پوائنٹس اور اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 4080.06 پوائنٹس کے اضافے سے 251278.11 پوائنٹس پر بند ہوا۔



