سٹیٹ بینک نے مارکیٹ میں 12.384 ٹریلین روپے سے زائد کی لیکویڈیٹی فراہم کر دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2026ء) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے مالیاتی نظام میں لیکویڈیٹی برقرار رکھنے کے لئے جمعہ کے روز ریورس ریپو پرچیز اور شریعہ کمپلائنٹ مضاربہ کی بنیاد پر اوپن مارکیٹ آپ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2026ء) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے مالیاتی نظام میں لیکویڈیٹی برقرار رکھنے کے لئے جمعہ کے روز ریورس ریپو پرچیز اور شریعہ کمپلائنٹ مضاربہ کی بنیاد پر اوپن مارکیٹ آپریشن کے ذریعے مجموعی طور پر 12384.1 ارب روپے مارکیٹ میں فراہم کئے۔سٹیٹ بینک کی جاری رپورٹ کے مطابق 31 جولائی 2026 کو 7 اور 17 روزہ مدت کے لئے ریورس ریپو پرچیز کے تحت اوپن مارکیٹ آپریشن میں 33 بولیوں کے مقابلے میں 11913.1 ارب روپے فراہم کئے گئے جبکہ شریعہ کمپلائنٹ مضاربہ بنیاد او ایم او کے ذریعے مزید 471 ارب روپے کی لیکویڈیٹی فراہم کی گئی۔ 17 روزہ ریورس ریپو آپریشن کے لئے مرکزی بینک کو 28 بولیاں موصول ہوئیں جن کی مجموعی مالیت 11953.1 ارب روپے تھی۔ ان پر منافع کی شرح 11.51 فیصد سے 11.57 فیصد کے درمیان ہے۔ سٹیٹ بینک نے 11.51 فیصد شرح منافع پر 11750 ارب روپے کی 28 بولیاں قبول کیں، 11.51 فیصد پر مجموعی طور پر 5443.5 ارب روپے کی پیشکش کی گئی جس میں سے 5240.4 ارب روپے پرو ریٹا بنیاد پر قبول کئے گئے۔ اسی طرح 7 روزہ ریورس ریپو آپریشن کے لئے 5 بولیاں موصول ہوئیں، جن کی مجموعی مالیت 163.1 ارب روپے تھی اور منافع کی شرح 11.54 فیصد سے 11.56 فیصد کے درمیان رہی، اسٹیٹ بینک نے 11.54 فیصد شرح منافع پر تمام 5 بولیاں منظور کر لیں۔دوسری جانب سٹیٹ بینک نے شریعہ کمپلائنٹ مضاربہ بنیاد اوپن مارکیٹ آپریشن بھی 7 اور 17 روزہ مدت کے لئے منعقد کیا۔7 روزہ مضاربہ او ایم او کے تحت 6 بولیاں موصول ہوئیں، جن کی مالیت 71 ارب روپے تھی جبکہ منافع کی شرح 11.56 فیصد سے 11.58 فیصد کے درمیان رہی۔ مرکزی بینک نے 11.56 فیصد شرح منافع پر تمام بولیاں قبول کر لیں۔17 روزہ مضاربہ او ایم او میں 5 بولیاں موصول ہوئیں جن کی مجموعی مالیت 505 ارب 90 کروڑ روپے تھی اور منافع کی شرح 11.52 فیصد سے 11.57 فیصد کے درمیان رہی۔ سٹیٹ بینک نے 11.52 فیصد شرح منافع پر 400 ارب روپے کی بولیاں قبول کیں۔ 11.52 فیصد پر مجموعی طور پر 252 ارب روپے کی پیشکش کی گئی تھی، جن میں سے 146 ارب 10 کروڑ روپے پرو ریٹا بنیاد پر منظور کئے گئے۔



