Money
جولائی کے آخری روز پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 546 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کا 100 انڈیکس جولائی کے آخری روز 546 پوائنٹس اضافے سے اور مہینہ بھر میں 4 ہزار 207 پوائنٹس کم ہوکر بند ہوا ہے۔
مصنف Moin Uddin16K بار پڑھا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کا 100 انڈیکس جولائی کے آخری روز 546 پوائنٹس اضافے سے اور مہینہ بھر میں 4 ہزار 207 پوائنٹس کم ہوکر بند ہوا ہے۔
جولائی کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 76 ہزار 94 پر بند ہوا ہے، انڈیکس جولائی میں 18 ہزار 613 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
جولائی میں انڈیکس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 88 ہزار 126 پوائنٹس اور کم ترین سطح ایک لاکھ 69 ہزار 512 رہی۔



