پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان ، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 495 پوائنٹس کی کمی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2026ء) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو بھی مندی کا رحجان برقرار رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 495.00 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 175547.98 پوائنٹس پر بند ہوا۔ریڈ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2026ء) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو بھی مندی کا رحجان برقرار رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 495.00 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 175547.98 پوائنٹس پر بند ہوا۔ریڈی مارکیٹ میں 711.20 ملین حصص کا لین دین ہواجن کی مجموعی مالیت 25.396 ارب روپے رہی جبکہ مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ (مارکیٹ کیپٹلائزیشن) 19.778 کھرب روپے سے کم ہو کر 19.718 کھرب روپے رہ گیا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 563 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا،175 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،279 کی قیمتوں میں کمی اور 109 کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ٹریڈنگ حجم کے اعتبار سے ٹرسٹ بروکریج 176.884 ملین حصص کے ساتھ سرفہرست رہی جبکہ ورلڈ کال ٹیلی کام 32.314 ملین اور پاک انٹرنیشنل بلک 32.125 ملین حصص کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں۔ نمایاں اضافے والی کمپنیوں میں پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ بی کے حصص کی قیمت 325.32 روپے بڑھ کر 18,000.00 روپے ہو گئی جبکہ بھانیرو ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کے حصص 78.92 روپے اضافے کے بعد 879.00 روپے پر بند ہوئے۔دوسری جانب یونی لیور پاکستان فوڈز لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 179.99 روپے کم ہو کر 25,300.01 روپے رہ گئی جبکہ خیرپور شوگر ملز لمیٹڈ کے حصص 93.79 روپے کمی کے بعد 1,109.65 روپے پر بند ہوئے۔کے ایس ای 30 انڈیکس 158.47 پوائنٹس کی کمی سے 52475.51 پوائنٹس اور اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 1488.01 پوائنٹس کی کمی سے 246569.22 پوائنٹس پر بند ہوا۔



