خام تیل ،سونے چاندی اور اجناس کے نرخو ں کمی کا رجحان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2026ء) بین الاقوامی منڈی میں جمعہ کو خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رحجان رہا۔بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق کاروباری سرگرمیوں کے دوران امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی ک

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2026ء) بین الاقوامی منڈی میں جمعہ کو خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رحجان رہا۔بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق کاروباری سرگرمیوں کے دوران امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کروڈ آئل کے ستمبر میں ترسیل کے معاہدے 0.72 ڈالر کی کمی سے 82.87 ڈالر فی بیرل اور برینٹ کروڈ آئل کے ستمبر کے لئے معاہدے 0.40 ڈالر کی کمی سے 88.63 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔ کموڈٹی مارکیٹ میں سونے چاندی اور اجناس کے نرخ بھی گراوٹ کا شکار رہے اور سونے کے نرخ 46.60 ڈالر کی کمی سے 4114.00 ڈالر فی اونس ، چاندی کے نرخ 0.77 ڈالر کی کمی سے 58.25 ڈالر فی اونس پر آگئے۔ مکئی کے دسمبر کے لئے معاہدے 1 ڈالر کی کمی سے 467.50 جبکہ گندم کے ستمبر کے لئے معاہدے 4.25 ڈالر کمی سے 659.25 ڈالر فی بشل میں طے پائے۔



