انفورسمنٹ، متعدد ٹیکسز ،بلند شرح سے ٹیکس لیکجز ہو رہی ہے ‘ٹیکس ایڈوائزرز
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2026ء) ٹیکس ایڈوائزرز ایسوسی ایشن کے سینئر ممبر چودھری امانت بشیر نے کہا ہے کہ موجودہ ٹیکس نظام میں پیچیدگی، ضرورت سے زیادہ انفورسمنٹ، متعدد ٹیکسز اور بلند شرح کے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2026ء) ٹیکس ایڈوائزرز ایسوسی ایشن کے سینئر ممبر چودھری امانت بشیر نے کہا ہے کہ موجودہ ٹیکس نظام میں پیچیدگی، ضرورت سے زیادہ انفورسمنٹ، متعدد ٹیکسز اور بلند شرح کے باعث نہ صرف کاروباری لاگت بلکہ ٹیکس لیکجز اور کرپشن میں بھی اضافہ ہور ہا ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ٹیکس نظام کو سادہ، شفاف اور کاروبار دوست بنایا جائے جبکہ مختلف نوعیت کے ٹیکسز کی تعداد اور ان کی شرح میں مرحلہ وار کمی لائی جائے تاکہ رضاکارانہ ٹیکس ادائیگی کی حوصلہ افزائی ہو۔ انہوں نے کہا کہ سخت نفاذ کے بجائے ڈیجیٹلائزیشن، دستاویزی معیشت اور آسان ٹیکس نظام زیادہ موثر ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ ٹیکس وصول کرنے والے تمام محکموں کو ایک چھت تلے لانے کے اعلان پر پیشرفت سے متعلق آگاہ کیا جائے کیونکہ اس اقدام سے دہری ٹیکسیشن، غیر ضروری دفتری کارروائی اور بدعنوانی کے امکانات میں نمایاں کمی آ سکتی ہے۔



