Money
پاکستان بحرین کا تجارتی حجم 1 ارب ڈالرز تک بڑھانے کا ہدف مقرر
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور بحرین نے تجارت کا حجم 1 ارب ڈالرز تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔
مصنف Rubab Shakeel40K بار پڑھا

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور بحرین نے تجارت کا حجم 1 ارب ڈالرز تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔
پاکستان اور بحرین کے درمیان مشترکہ وزارتی کمیشن کا تیسرا اجلاس 5 سال کے وقفے کے بعد اسلام آباد میں ہوا۔
اجلاس سے خطاب میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور بحرین کے سفارتی تعلقات کے قیام کو 55 سال مکمل ہو چکے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے روابط اور تعاون کا سلسلہ جاری ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ آئندہ مشترکہ وزارتی کمیشن کا اجلاس ایک سال کے اندر منعقد کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
اسحاق ڈار کا انتونیو گوتریس کی موجودگی میں افغانستان سے متعلق بڑا مطالبہ


