تربیلامیںپانی کی سطح 1541 فٹ،منگلا میں1198.10 فٹ تک پہنچ گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2026ء) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورتحال حسب ذیل رہی ۔ دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2026ء) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورتحال حسب ذیل رہی ۔ دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 2 لاکھ 19 ہزار 700 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 62 ہزار کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد 45 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 45 ہزار 200 کیوسک، خیرآباد پل آمد 2 لاکھ 4 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 4 ہزار 400 کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد 46 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 7 ہزار کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد 90 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 74 ہزار 800 کیوسک رہا۔ جناح بیراج آمد 3 لاکھ 5 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 99 ہزار کیوسک، چشمہ آمد 2 لاکھ 75 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 67 ہزار 100 کیوسک، تونسہ آمد 2 لاکھ 61 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 700 کیوسک،گدو آمد 2 لاکھ 70 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 37 ہزار 100 کیوسک، سکھر آمد 3 لاکھ 53 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 99 ہزار 200 کیوسک، کوٹری آمد ایک لاکھ 8 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 75 ہزار 500 کیوسک، تریموں آمد 87 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 79 ہزار 600 کیوسک، پنجند آمد 92 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 79 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ آبی ذخائر میں تربیلا: ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1541 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 5.063 ملین ایکڑفٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1198.10 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 4.118 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 648.50 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.285 ملین ایکڑ فٹ رہا۔ تربیلا، جناح اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24 گھنٹے کے اوسط بہا ئوکی صورت میں ہے ۔
Share
ٹیگز